تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنا شروع ہو گئے، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسکولز کُھلنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ملی بھگت سے شہر میں اسکول کھلنے لگے۔ آبرو سکول شیراز ٹاؤن باگڑیاں میں کورونا ایس او پیز کے

خلاف سکول کھول دیا گیا ، چھٹیوں کے باوجود اسکول انتظامیہ نے نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نہم اور دہم کلاس کے طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے لیے روز اسکول بُلوا رہی ہے۔ اسکول کُھلنے پر اہل علاقہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبرو سکول میں اکیڈمی کے بچوں کو بھی وقفہ وقفہ سے بُلایا جا رہا ہے جبکہ نصابی سرگرمیاں جاری رہنے سے علاقہ میں کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیم سے اسکول کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اسکول میں طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے، دوسری جانب پرنسپل آبرو سکول زاہدہ طرمزی نے کہا کہ بچوں کو ہوم ورک کے لئے اسکول بلوایا گیا تھا، بچوں کی نصابی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔ اس دوران ملک بھر میں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسکولز کُھلنے لگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close