ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کن ارکان نے استعفے جمع کرانے میں پہل کر دی؟ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ تحریر کر کے بلاول بھٹو کوارسال کردیا

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تحریر کر کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کوارسال کردیا

ہے ۔ اس کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفیٰ تحریر کیا گیا ہے جو فیصلہ ہونے پر قیادت سپیکر کو بھجوانے کااختیار رکھتی ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین قومی اورایک رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے قیادت کو دیدئیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں