36ن لیگی اراکین اسمبلی نے استعفے لکھ دیئے، سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) میاں جاوید لطیف کے مطابق ن لیگ کے 36 اراکین اسمبلی نے استعفے لکھ لیے، لیگی اراکین اسمبلی اپنی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں، حتمی فیصلہ ہوتے ہی استعفے جمع کروا دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق 36 لیگی اراکین پارلیمنٹ اپنے استعفے لکھ چکے ہیں۔ لیگی اراکین پارلیمنٹ اپنی قیادت کے فیصلوں کیساتھ کھڑے ہیں، جیسے ہی حتمی فیصلہ ہوگا، ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اپنے استعفے جمع کروا دیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم این ایز کی طرف سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے اور این اے 84 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔نوشہرہ ورکاں سے تعلق رکھنے والے ایم این اے نے اپنا استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیگی ایم این اے 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اسے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید کی جانب سے تحریری استعفیٰ دے دیا تھا۔حامد حمید نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام لکھا اور کہا کہ گزارش ہے کہ میرے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اور اس ملک و قوم کے بہترین مستقبل کے لیے یہ اب انتیائی ناگزیر ہو چکا ہے کہ اس نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اب گھر جانا چاہئیے کیوں کہ یہ اب اس ملک و قوم پر بوجھ بن گئی ہے ، ان حالات کے پیش نظر میں اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ حلقہ نمبر این اے 90 سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں ، میرا مرنا جینا پاکستان مسلم لیگ ن ہے اور میں اپنی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close