پاکستان میں بھی جدید ٹرین چلے گی، پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد کہاہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی،مصری ریل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں خوش آمدید کہیں گے۔ منگل کووزیر ریلو ے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔ ملاقات

میں پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر بات چیت کی گئی اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو کو خوش آمدید کہیں گے ،245کراچی 245، پشاور 1872 کلومیٹر اپ گریڈیشن منصوبے ایم ایل ون سے ریلوے میں انقلاب آئیگا،سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے،مصری ریل اور اس کی نجی ریل کمپنیوں کو شراکت داری کے لئے سہولیات دینگے،پاکستان ریلوے نئی 230 مسافر اور 820 فریٹ ویگنز کے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر چکا۔مصری ریلوے اس منصوبے میں حصہ لے۔ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی۔ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات مہیا ہونگی 245 مصری سفیر نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔ حکومتی سطح پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ ملاقات میں چئیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔ ریلوے میں جاری منصوبوں سے متعلق سفیر کو آگاہ کیا۔ وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد کہاہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی،مصری ریل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں خوش آمدید کہیں گے۔ منگل کووزیر ریلو ے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر بات چیت کی گئی اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو کو خوش آمدید کہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں