عوام کو بتایا جائے اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے، وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو مہم چلانے کا کہہ دیا

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو بتایا جائے اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے ،جلسے روکیں گے نہیں ، اپوزیشن کوعوام کے سامین ایکسپوز ہونے دیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر

خارجہ کو ٹاسک سونپ دیا گیا ،وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات اور پھیلنے کی شرح پر بریفنگ دی گئی ۔کابینہ نے کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپوزیشن کو روکیں گے نہیں انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں۔وزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، عوام کو بتایا جائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر لاپتہ کارکنان کا معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اٹھا دیا،ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق نے لاپتہ کارکنان کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ سید امین الحق نے کہاکہ وزیراعظم صاحب ہمارا ایک کارکن شہید بھی ہوا اس معاملے کو دیکھیں، لاپتہ افراد والا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کا معاملہ وزیر داخلہ کو دیکھنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرانس کا معاملہ وفاقی کابینہ میں

زیر بحث آیا ۔وزیراعظم نے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ،وزیر خارجہ کو ٹاسک سونپ دیا گیا ،وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔ کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد تعیناتیوں کی منظوری دے دی ،کابینہ نے کے پی ٹی کے چیئرمین کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے ایم ڈی ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی معاونین خصوصی سے حکم نامے پر بریفنگ دی گئی ،وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر قانونی رائے لینے کا فیصلہ کرلیا،کابینہ نے معاونین سے متعلق وزارت قانون سے رائے طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق معاونین کے اختیارت اور دیگر معاملات پر وزیرقانون کابینہ کو بریفنگ دیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close