حمزہ پیرول پر جیل سے واپس آیا تو اس نے مجھے کہا کہ باجی میرے حلقے میں ضرور جانا اور میرے حلقے والوں کو۔۔۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کا پیغام پہنچا دیا‎

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک جلسے کے دوران حمزہ شہباز شریف کے نعرے لگوا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حمزہ شریف کے حلقے میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مجھے آج بہت افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے

جس حمزہ نے لاہور حلقہ 124کی دن رات خدمت کی ہے آج وہ کوٹ لکپھت جیل کی سلاخوں میں بیٹھا ہے ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں نا حمزہ کوٹ لکھپت جیل میں کیوں ہے ، کیونکہ اس نے اپنے تایا نواز شریف کو دھوکہ دینےسے انکار کردیاتھا ۔ مریم نوا زکا کہنا تھا کہ جب دادی کی وفات پر وہ پیرول پر رہا ہوا تو اس نے مجھے یہ کہا ہے کہ باجی میرے حلقے میں ضرور جانا اور انہیں میرا سلام کہنا اور انہیں کہنا کہ 13دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونیوالا جلسہ میں این اے 124کے عوام کی شرکت کا انتظار کر رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close