کراچی (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے منگیتر کو پہنائی جانے والی انگوٹھی کے پیچھے چھپا راز بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کی منگنی کچھ روز قبل دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔منگنی کے روز بختاور نے خاکستری رنگ کی مغلیہ
شاہ کے ہمراہ گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کی مختصر جھلکیاں بھی شئیر کیں۔اب انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ محمود چوہدری کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں منگنی کی اس انگوٹھی کے پیچھے چھپی دلچسپ بات بھی بتائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے اپنے والد کی شادی کی انگوٹھی کاپی بنوا کر میرے والد کو پہنائی تھی اور اب میں نے اپنے والد کی انگوٹھی کی کاپی بنوا کر اپنے منگیتر محمود چوہدری کو پہنائی۔بختاور بھٹو نے تمام تر لوگوں کی نیک خواہشات اور دعائیں دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ بختاور بھٹو کی منگنی کےہر طرف چرچے رہے۔ ان کی منگنی لاہور کے محمود چوہدری سے ہوئی ۔ بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی،۔ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹو انتہائی خوش ہیں ۔تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سی15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔ جبکہ بلاول بھٹو نے منگنی میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔انہوں نے بذریعہ آن لائن منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں