پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم ترین سیاسی جماعت کے رہنما حکومتی جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

لاڑکانہ (پی این آئی) لاڑکانہ کے اہم رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں خوب سیاست کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کے لیے سرگرم ہیں وہیں لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگا

ہے۔اہم رہنماؤں نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہنے والوں میں انیلا حبدار ، رضیہ سہاگ،نصرت چانڈیو اور نیلم کھوکھر شامل ہیں۔رتوڈیرو میں مختلف برادریوں کے معززین نے بھی پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔پیپلز پارٹی کو الوداع کہنے والوں کا پی ٹی آئی میں بھرپور استقبال بھی کیا گیا۔تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور لاڑکانہ کی اصلی حالت بحال کی جائے گی۔قبل ازیں جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ رندنے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی۔سابق لیگی ایم پی اے نے کہا کہ محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے جنوبی پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت فرح منظور بلوچ نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ سابق لیگی ایم پی اے فرح بلوچ نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ملک اور فوج کیخلاف ہے۔ محب وطن لوگ ہیں، ملک کو جوڑنے والے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے۔ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیے گئے۔ اپوزیشن جماعتیں جہاں پر حکومت کیخلاف بھرپور انداز میں احتجاجی تحریک چلانے میں مصروف ہیں، وہاں پر حکمران جماعت کی اتحادی ق لیگ میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close