مریم نواز کا 13 دسمبر کے جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں شہر کاطوفانی دورہ،جلسے میں شرکت کی دعوت دی

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 13دسمبر کے جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں شہر کاطوفانی دورہ کیا ،مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی اور رہنمائوں کی جانب سے مریم نواز کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، مریم نواز کی ریلی کی صورت میں دورے کی

وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لیگی کارکنوں اور عوام کو 13دسمبر کو مینار پاکستان پر منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے لاہور شہر کا طوفانی دورہ کیا جس میں پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ۔ مریم نوازدوپہر کے وقت جاتی امراء سے روانہ ہوئیں تو کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور حق میں نعرے لگائے ۔ مریم نواز کے استقبال کیلئے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور رہنمائوں کی جانب سے مختلف مقاما ت پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جہاں پر کارکنوں نے قافلے کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور قیاد ت کے حق میں نعرے لگائے ۔ مریم نواز کی ریلی قائداعظم انٹر چینج سے شروع ہو ئی جو داروغہ والا، شالیمار چوک، کپ سٹور، بادامی باغ سے ہوتی شاہدرہ ٹائون پہنچی ۔ مریم نواز نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا اور شرکاء کو تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔ مریم نواز کی ریلی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ مریم نواز نے داروغہ والا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا کہ جب

لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے ،جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں او ر جعلی وزیر اعظم کے چند دن رہ باقی رہ گئے ہیں، اسے گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے ،یہاں آکر دیکھ لو کیا لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے ، میں نواز شریف ، شہباز شریف اور اپنی طرف سے لاہوریوں کو تیرہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے خود آئی ہوں ۔اس موقع پر خرم روحیل اصغر کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ، خرم روحیل اصغر نے بھی خطاب کیا جبکہ پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے تو آج سے ہی جلسے کے آغاز کر دیا ہے ، جو جعلی وزیر اعظم بیٹھا ہے میں نے اس کا نام تابعدار خان رکھ دیا ہے ، تم لاہور کا جلسہ روکو گے تو بھی جلسہ نہیں رکے گا ، تم کہتے ہو کرسیاں نہیں دوں گا، ٹینٹ نہیں دوں گا ، کیا داروغہ والا کے اجتماع میں کوئی کرسی نظر آرہی ہے ، کیا ان لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت تمہیں تیرہ دسمبر کو روکے گی تو کیا تم رک جائو گے ، جلسے کی اجازت نہ ملی تو کیا جلسے نہیں ہوگا ۔ ملتان میں لوگوں کو جلسے کی اجازت نہ ملی و سڑک پر جلسہ ہو گیا، پھر لاہور تو لاہور ہے ، جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان

بولتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری لاہور سے بہت سی امیدیں ہیں ، لاہور نے پاکستان کو نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے ، پی ڈی ایم کی قیادت نے آخری جلسہ لاہور میں اس لئے رکھا ہے کیونکہ انشا اللہ تیرہ دسمبر کو آر یا پار ہوگا ، جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جعلی وزی وزیر اعظم کے چند دن رہ گئے ہیں ،اسے گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے ، کیا اپنی بیٹی کے ساتھ باہر نکلو گے ، مہنگائی ،بیروزگاری ، لا قانونیت کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے باہر نکلو گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close