چیئر مین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات ، جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا،اجلاس سے سی پیک منصوبوں میں توسیع اورمعاشی مواقع بڑھیں گے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی پیشرفت اورمتعلقہ امورکاجائزہ لیاگیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری تبدیلی کامنصوبہ ہے،سی پیک منصوبے پرمکمل قومی

اتفاق رائیموجودہے۔سہیل محمود نے کہاکہ پاکستان اور چین تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،سی پیک کے توانائی اورانفرااسٹرکچرمنصوبوں سے ہزاروں ملازمتیں پیداہوں گی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ ان منصوبوں سے صنعت وپیداوارکے شعبوں کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔ سہیل محمود نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیاجائیگا۔ عاصم سلیم باجوہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چیئر مین سی پیک نے کہاکہ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا،اجلاس سے سی پیک منصوبوں میں توسیع اورمعاشی مواقع بڑھیں گے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کریگا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مشترکہ کوششوں سے سی پیک علاقائی تجارت کامرکزبنے گا۔سی پیک سے دونوں ممالک کی عوام میں تعلق گہرااوررابطوں کوفروغ ملے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close