ن لیگ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو صرف کتنے اراکین اسمبلی استعفے دیں گے؟ ن لیگ میں اندرونی انتشار کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ خود اندرونی انتشار کا شکار ہے، ن لیگ کے 12سے 15 لوگ ہیں جو استعفے دیں گے باقی نہیں دیں گے جبکہ پیپلزپارٹی نے توابھی تک استعفوں پرمشاورت ہی نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی نشستیں

ہی اتنی نہیں کہ کوئی فرق پڑے، پیپلزپارٹی ن لیگ کیساتھ اتحادکرہی نہیں سکتی، ن لیگ نےبی بی شہید کیساتھ کیاکچھ نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیےکو مریم نواز کےعلاوہ کسی نےنہیں اپنایا ن لیگ دوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لےکرچل رہے، جلسوں سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ سےزیادہ لوگ توہم بھی نکال سکتےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close