آہستہ آہستہ برف پگھل رہی ہے، اپوزیشن رہنما نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہونے کا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ جن سے رابطے منقطع ہوئے تھے، وہ دوبارہ بحال ہو چکے، آہستہ آہستہ برف پگھل رہی ہے، ن لیگ کے رابطوں سے متعلق بھی خبریں ہیں۔ تفصیلات کے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے

پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ موجودہ کشیدہ سیاسی حالات میں آہستہ آہستہ برف پگھل رہی ہے۔نبیل گبول کا کہنا ہے کہ جن لوگوں سے ہمارے رابطے منقطع ہوگئے تھے، وہ رابطے اب دوبارہ بحال ہو چکے ہیں۔پی پی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کے روابط سے متعلق بھی کچھ خبریں ہیں لیکن اس کی تصدیق خود ن لیگ والے ہی کریں گے۔ نبیل گبول کا مزید کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ لوگ حکومت کی بجائے اپوزیشن کی جانب سے ریلیف کیلئے دیکھ رہے ہیں، اسی لیے حکومت کیخلاف میدان میں نکلے ہیں۔ہر شخص اس حکومت سے پریشان ہے۔تسلیم کرتے ہیں کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہے، اسی لیے لوگوں سے کہا ہے کہ جو کرونا سے ڈرتا ہے وہ جلسے میں نہ آئے، لیکن کرونا کی وجہ سے ہم اپنے جلسے منسوخ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close