سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر خصوصی پیغام دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستانی قیادت سے رابطہ ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کے نام خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔دونوں سعودی رہنماوں کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کے نام

بھیجے گئے پیغام میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔سعودی رہنماوں نے مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کے اہل خانہ کے نام بھی تعزیتی پیغام بھیجا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف دور میں وزیراعظم کے عہدے پر براجمان رہنے والے میر ظفر اللہ خان جمالی طویل علالت کے بعد گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی کو ایہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے وزیراعظم تھے۔ ان کا انتقال 76 سال کی عمر میں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close