پی ڈی ایم عسکری قیادت پر دبائو ڈالنے کیلئے کیا کرنے جارہی ہے، نامور صحافی نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی آخری منزل اسلام آباد نہیں راولپنڈی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم عسکری قیادت کو متنازعہ بنانے اور دباو میں

لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہدف اسلام آباد نہیں بلکہ راولپنڈی ہے۔ لانگ مارچ ہوا تو اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی کا رخ کیا جائے گا۔ نواز شریف اس مقصد کیلئے پوری طرح سے متحرک ہیں، وہ جنرلز کے استعفے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ لیکن آنے والے دنوں میں ان لوگوں کی تمام غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، انہیں آٹے دال کے بھاو معلوم ہو جائیں گے۔یہاں واضح رہے کہ نواز شریف کی مریم نواز نے اعلان کر رکھا ہے کہ 8 دسمبر کو پی ڈی ایم بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ 8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے اپوزیشن میں اتفاق ہو چکا، لیکن اس حوالے سے تاحال کسی بھی جماعت کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے 13 دسمبر کو لاہور جلسے کیلئے بھرپور تیاریاں بھی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close