لوئر دیر (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں سندھ حکومت، مرکزی حکومت، سینیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کریں تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مارشل لاء نہ موجودہ حالات میں مسائل
کا حل ہے اور نہ پہلے تھا، حکومت نیعوام سیاپناایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم تمام ہی ایوانوں سے استعفیٰ دیتی ہے تو ہم بھی استعفوں پر سوچیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان میڈیا کارکنان کو پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ 8 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اسٹیل مل کے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یوٹرن کی سنچری مکمل کرلی ہے، وفاقی وزیر شیریں مزاری اعتراف کرچکی ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس کیخلاف لوگوں کوایک ماسک تک نہیں دیا بلکہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کردیے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے باہر سیملا کروڑوں روپے کا فنڈ خود ہڑپ کرلیا۔انہوںنے کہاکہ مارشل لا نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں