پی ڈی ایم میں شامل اہم سیاسی جماعت نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا

لاہور (پی این آئی) اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم میں شامل 11 میں سے 10 جماعتیں فوری استعفوں کی حامی ہیں تاہم پیپلز پارٹی اس تجویز کی مخالف ہے۔نجی ٹی وی اے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل 10 جماعتیں فوری طور پر استعفے دینے کی حامی ہیں۔ پیپلز پارٹی ابھی استعفوں کیلئے تیار

نہیں ہے اور چاہتی ہے کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ابھی استعفوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں لاہور جلسے کے انتظامات اور بینظیر بھٹو کی برسی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ اس کے علاوہ اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close