مجھ سے بڑا ظلم ہو گیا، بچوں کی یاد ستاتی ہے، بچوں نے شور نہیں کیا، اگر وہ شور کرتے تو مجھے ان پر ترس آ جاتا، 5 بچوں کو نہر میں پھیکنے والے باپ نے اعترافی بیان میں انکشاف

چونیاں(آئی این پی ) اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑا ظلم ہو گیا، بچوں کی یاد ستاتی ہے۔ پانچ بچوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ نے پولیس کو اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ دھکا دیتے وقت بچوں نے شور نہیں کیا، اگر وہ شور کرتے تو شاید مجھے ان پر ترس آ جاتا۔ ملزم

نے بتایا کہ بیوی سے تلخ کلامی اور جھگڑے پر طیش میں آ گیا تھا، رشتہ داروں کے طعنوں نے یہ کام کرنے پر مجبور کیا، بچوں کی یاد ستاتی ہے، مجھ سے بڑا ظلم ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close