ن لیگ کے رکن اسمبلی چوہدری حامد حمید کے استعفے کےحوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلان

اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کا استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوموصول نہیں ہوا، جبکہ ترجمان اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حامد حمید کا استعفی موصول ہونے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سرگودھا سے رکن

قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کا استعفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے تاہم ترجمان اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو حامد حمید کا استعفی موصول نہیں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی کو حامد حمید کا استعفی موصول نہیں ہوا ،حامد حمید کا استعفی موصول ہونے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close