فائرنگ کرنے والا جج نوکری سے برطرف، فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو نوکری سے برطرف کردیا۔

انکوائری کے بعد جج کی برطرفی کا حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دیا، جب کہ اس حوالے سے رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کا ریڈزون میں پیٹرول پمپ پر شہری کے ساتھ جھگڑاہوا تھا، ان کے خلاف مختلف الزامات کی بنا پر انکوائری پہلے سے زیر التوا تھی، جہانگیراعوان ریڈزون واقعہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرارپائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close