آصف زرداری کی گرنے سے چوٹیں لگنے کی میڈیکل رپورٹ آ گئی، سرجن نےآصف زرداری کو کیا ہدایات جار کر دیں؟

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گرنے سے چوٹ لگنے کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئیں، انہیں 22 نومبر کو اسپتال میں دوبارہ داخل

کروایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری رات کو گرگئے تھے، جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا تھا، سابق صدر کو گرنے سے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدرکو گرنے کے بعد سر میں سوجن کی شکایت تھی، ان کو سینے کے بائیں طرف درد کی شکایات بھی تھی۔رپورٹ کے مطابق چلنے سے درد سینے سے بائیں بازو کی طرف بڑھ رہا تھا،آصف زرداری کوکمرکے نچلے حصے میں کھنچائواور درد کی شکایت تھی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق تفصیلی معائنے کے بعد معلوم ہوا آصف زرداری کے آکسیپٹل میں خون جمع ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا نیورو، آرتھوپیڈکل اور اسپائنل سرجن نے معائنہ کیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کے دماغ کا سی ٹی اسکین کیا گیا اور آصف زرداری کو میڈیکل بنیادوں پر مزید سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close