نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری، نہ استعفے نہ حکومت کا گھر جانا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں پھوٹ پڑجائے گی، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ڈ ی ایم میں پھوٹ اور سب جماعتیں اپنے اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے جلد افراتفری کا شکار نظر آئیں گی ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اس ٹویٹ کو ریکارڈ کاْحصہ بنا لیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ اور سب جماعتیں اپنے

اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے جلد افراتفری کا شکارنظر آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری، نہ استعفے نہ حکومت کا گھر جانا۔ ان کے مقدر میں ہوگی ہمیشہ کی طرح رسوائی!!۔۔۔۔۔

close