پاکستان میں اہل ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، الیکشن کمیشن کی اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جس کے فرائض میں الیکشن کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا شامل ہے ، تما م ایسے اہل افراد جن کے ووٹوں کا اندراج نہیں تھا ان کا اندراج کیا گیا الیکشن کمیشن کے ان

اقدامات سے ووٹروں کی تعداد میں خاطرہ خواہ اضافہ ہوا جو کہ پہلے 112 ملین تھے اور اب 115 ملین ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی ایک اہم ذمہ داری آئین پاکستان کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا بروقت انعقاد ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کی ہوئی ہیں۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ تقریب میں الیکشن کمیشن کے افسران یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل فائونڈیشن فارالیکٹورل سسٹمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 7دسمبر کے دن کو بطور ووٹرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ لوگ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور الیکشن کے شفاف اورپرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جس کے فرائض میں الیکشن کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اہل ووٹروں کا قانون کے مطابق درست انتخابی علاقوں میں اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے اور تما م ایسے اہل افراد جن کے ووٹوں کا اندراج نہیں تھا ان کا اندراج کیا گیا

الیکشن کمیشن کے ان اقدامات سے ووٹروں کی تعداد میں خاطرہ خواہ اضافہ ہوا جو کہ پہلے 112 ملین تھے اور اب 115 ملین ہو گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ایک اہم ذمہ داری آئین پاکستان کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا بروقت انعقاد ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے اسٹریٹجک پلان 2019-2023 کے تحت الیکشن آپریشن میں بہتری لائی جا رہی ہے ، تمام اہل افراد کے ووٹوں کاا ندراج کیا جارہا ہے ، پبلک اور ووٹرز ایجوکیشن کے حوالے سے اقدامات کیئے جارہے ہیں اور انتخابی عمل میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے۔اس سسٹم کے تحت تمام شکایات جوعوام کی طرف سے الیکشن کمیشن کے کسی بھی دفتر ،آفیسر سے متعلق ہوں اسکی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے۔ اور اس سسٹم کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کی صورت میں انہیں فوری ریلیف دیا جائے۔ تقریب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close