لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے، جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ، لاہور جلسے میں آر یا پار ہوگا، مریم نوازنے نعرہ لگا دیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کو 13دسمبر کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اورلاہور جلسے میں آر یا پار ہوگا،لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان

بولتا ہے،تابعدار خان نے کہا کرسیاںنہیں دوں گا، ٹینٹ نہیں دوں گا لیکن اسے بتا دیں ہمیں جلسے کیلئے کسی کرسی کی ضرورت نہیں ہے،پی ڈی ایم نے آخری جلسہ لاہور میںاس لیے رکھا ہے کہ13دسمبر کو لاہور فیصلہ کر دیگا، لاہور بتادے گا کہ جعلی حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں، بہت باتیں کرنی ہیں لیکن سب باتیں 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہوں گی۔پیر کومریم نواز نے لاہور میں عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وزیراعظم کا نام تابعدار خان ہے اور وہ کل کہہ رہا تھا کہ لاہور کا جلسہ روکوں گا نہیں اس لیے اس کو پتہ ہے کہ لاہور کا جلسہ رکے گا نہیں۔وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا لاہور کا جلسہ نہیں روکوں گا لیکن کرسیاں اور ٹینٹ نہیں دوں گا لیکن یہاں داروغہ والا میں جلسے میں کوئی کرسی نہیں ہے اور انہیں کرسی کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ آپ کو صرف 13دسمبر کے جلسے کو باہر نکلنا ہوگا لیکن میں نے کہا لاہور میرا گھر ہے اور لاہور کے لوگوں کو خود جا کر جلسے کی دعوت دوں گی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘این اے 128والوں کو نواز شریف، شہباز شریف کی طرف سے جلسے کی دعوت دینے کے لیے آپ کی بیٹی خود آئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر ملتان کے لوگ جلسے کی اجازت نہ

ملنے پر سڑک پر کھڑے ہو کر جلسہ کرتے ہیں تو لاہور تو لاہور ہے، لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ لاہور نے پاکستان کو نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے اور پورے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آخری جلسہ اس لیے رکھا ہے کہ13 دسمبر کو لاہور فیصلہ کر دے گا۔مریم نواز نے کہا کہ 13دسمبر کو آر یا پار ہوگا، لاہور بتادے گا کہ جعلی حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں، جلسے میں آکر دیکھو کہ اس جعلی عمران خان کے جانے کے دن اب صرف چند رہ گئے ہیں اور اس کو گھر بھیجنے کی آخری ذمہ داری میرے شہر لاہور پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت باتیں کرنی ہیں لیکن سب باتیں 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہوں گی۔مریم نواز نے کارکنوں کو جلسے میں شرکت کا وعدہ لیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسے میں آکر اپنے آپ کو اس مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close