پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اجلاس میں کون سے اہم ترین فیصلے کیے جائیں گے؟ جانئے

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ( منگل) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا،مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اجلاس مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا،اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے،اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف

بھی بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کورونا منفی آگیا ہے، ان کی شرکت بھی متوقع ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گی ،اجلاس میں پی ڈی ایم کے 13نومبر لاھور کے جلسے کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے پی ڈی ایم کے مستقبل گے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفی سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئیں گے لاھور جلسے کے بعد جنوری میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close