ملک بھر میں سیاسی و مذہبی عسکری گروہوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ، فوری کارروائی کیلئے مراسلہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں سیاسی اور مذہبی عسکری گروہوں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان عسکری گروہوں نے باقاعدہ یونیفارم پہن رکھی ہے، ان گروہوں کے اہلکاروں نے رینکس کے بیجز

لگا رکھے ہیں، ایسے عسکری گروہوں کا قیام نیشنل ایکشن پلان کی شق 3 کی خلاف ورزی ہے، یہ عسکری گروہ آئین کے آرٹیکل 256 کے منافی بھی ہیں، ایسے گروہ ملک کے وقار اور ساکھ کیلئے نقصان دہ ہے، صوبائی حکومتیں ایسے عسکری گروہوں کا خاتمہ یقینی بنائیں، وفاق تعاون کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close