راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس ملازمین نے دوبارہ ہڑتال کر تے ہوئے کہا ہے کہ چار ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا نہیں ملے، میٹرو انتظامیہ نے سابقہ احتجاج کے نتیجے میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ ملازمین نے تمام اسٹیشنز پر ٹکٹنگ بوتھ بند کردیے جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
ہے۔میٹرو بس ٹکٹنگ ملازمین نے تنخواہیں اور کورونا فنڈز نہ ملنے پر گذشتہ ماہ ہڑتال کرکے میٹرو ٹریک پر 2 روز تک دھرنا دیا تھا جس پر میٹروبس انتظامیہ نے تمام واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ملازمین نے اختجاج ختم کرکے میٹروبس سروس بحال کردی تھی۔ملازمین نے اب دوبارہ ہڑتال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس انتظامیہ نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے، جس پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا ہے، پہلے مرحلے میں ٹکٹنگ بوتھ بند کیا ہے اگلے مرحلے میں میٹروبس سروس مکمل بند کردیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں