کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 8 ہزار 398 ہو گئی، 3795 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد(آئی این پی ) کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 795 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، بلوچستان میں 17 ہزار 466، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732، اسلام آباد میں 32 ہزار 816 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 57 لاکھ 94 ہزار 242 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 76 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 177، سندھ میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 181 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں