لاہور(پی این آئی)مریم نواز نے ن لیگی اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو بڑی دھمکی دیدی۔۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار ہیں لیکن تابعدار بھی ہیں، آج کے بعد ان کا نام تابعدار رکھ دیں۔ کہ تمام منتخب ایم این ایز اور سینیٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنی عزت کو پہچانیں، اگر آپ کی
پارٹیوں نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو کسی کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو انتباہ کیا کہ اگر کسی نے پارٹی سے دغا کیا تو لوگ اس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے۔تمام منتخب ایم این ایز اور سینیٹرز اپنی عزت کو پہچانیں، اگر آپ کی پارٹیوں نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو کسی کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرپوک حکمران دو منٹ بھی عوام کے درمیان نہیں آ سکتے۔ الیکشن چوری کرکے نااہل حکومت ہمارے سروں پر مسلط کر دی گئی۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود اس بس کو روز دھکا لگانا پڑتا ہے کیونکہ سلیکٹڈ سے بس نہیں چل رہی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام 13 دسمبر کو مینار پاکستان جلسے میں آئیں کیونکہ یہ حکومت گھر جائے گی تو پاکستان چلے گا۔ یہ حکومت گھر جائے گی تو آٹا، چینی اور سبزیاں سستی ہوں گی۔ ہم مینار پاکستان میں اپنی فتح کے جھنڈے گاڑیں گے۔ پاکستان کی عوام جلد خوشخبری سنیں گے، 13 دسمبر کے جلسے میں صرف اعلان ہونا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے تمام وعدے جھوٹ نکلے، سبز پاسپورٹ کو عزت دلوانے کے دعویداروں نے پاکستانی پروازوں پر پابندی لگوا دی۔ عوام روز اٹھتے ہیں تو پہلی خبر مہنگائی کی ملتی ہے۔ پہلے 100 روپے میں ہانڈٰی پک جاتی تھی، اب ہزار روپے میں پکتی ہے۔ گیس آتی نہیں لیکن پچاسم پچاس ہزار کے بل آتے ہیں۔مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ ایل این جی دیر سے منگوانے کا مقصد دوستوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے عوام کو 122 ارب کا نقصان ہوا۔ پورے پاکستان میں جعلی حکومت نے ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔ آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 مریض چل بسے۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے 100 بچے مر گئے۔ شہباز شریف حکومت کی گرانٹ کو اس حکومت نے ختم کر دیا۔ اب چلڈرن ہسپتال کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں