شریف خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والی مریم نواز سے ہی استعفیٰ طلب کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازہ کے دوسرے دن بعد مریم نواز اور حمزشہباز میں منہ ماری ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے

استعفیٰ مانگنے والی مریم نواز سے حمزہ شہباز نے استعفیٰ مانگ لیا اور بیگم شمیم اختر کے جنازے کے دوسرے روز ہی مریم نواز اور حمزہ شہباز کی منہ ماری ہوئی۔ حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان کو ان کے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کے لیے خدا کے واسطے دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہ اپوزیشن کو کیا متحد رکھیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 13دسمبر کو پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کا دعوی”بلی کے خواب میں چھیچھڑوں ” کے مترادف ہے۔ 14 دسمبر کو بیگم صفدر اعوان کا خیالی پلاؤ پک جائےگا اور پھریہ خواب سے حقیقت کی دنیا میں واپس آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے اور غیر مخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ دکھاوے کے منصوبے بنا کر حقیقی ریفارمز کا گلا گھونٹا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close