اگر پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو ن لیگ کا ہر ورکراستعفیٰ دے گا

ساہیوال(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو ن لیگ کا ہر ورکر استعفیٰ دے گا۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا سرپرائز جب سامنے آئے گا دیکھا جائے گا، اس حکومت کا جانا

ٹھہر چکا ہے صبح نہیں تو شام چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار تھیں لیکن عمران خان نے اپی نااہلی اور ضد سے بہت بڑا موقع ضائع کیا ۔اگر حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کرتی تو آج حالات بہتر ہوتے۔راناثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک اس حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں، یہ دھونس دھاندلی کے ذریعے آئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں شفاف الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم سے عدم اتفاق نہیں کرسکتے انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ استعفوں کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرے گی، اگر پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو ن لیگ کا ہر ورکراستعفیٰ دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close