کراچی(پی این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 20 مریض انتقال کرنے کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 11 ہوگئی ہے ، اموات کی شرح 1.7 فیصد ہے ۔ ہفتہ کو وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے مزید
کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 864 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک 20 لاکھ 51 ہزار 357 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 82 ہزار 473 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1561مریض صحت یا ب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 567 ہوچکی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بحالی کی شرح کا 87 فیصد بنتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 ہزار 895 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 20 ہزار 42 گھروں ،13آئسولیشن سینٹرز اور840 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 744مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،82 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1569نئے کیسز میں سی1289 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی کے 473،ضلع جنوبی 396،ضلع وسطی 161، کورنگی 136، ملیر 70 اور غربی کے 53 کیسز شامل ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حیدرآباد سے 55،ٹنڈو محمد 22، بدین 20،سانگھڑ 17، جامشورو13، شہید بے نظیر آباد،ٹھٹھہ12، گھوٹکی اور میرپورخاص11۔ 11، سکھر اورجیکب آباد9۔9،مٹیاری 8، سجاول اور ٹنڈوالہیار 7۔ 7، لاڑکانہ 6، شکارپور اور عمر کوٹ4۔4،قمبر سی3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں