اسلام آباد (پی این آئی) فرانس کیساتھ تعلقات کے حوالے سے غور، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرنے کیلئے کابینہ اجلاس طلب کر لیا، آئندہ ہفتے منگل کے روز شیڈول اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے، کئی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ ہفتہ اپنی کابینہ کا
اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اجلاس منگل کے روز ہوگا، تمام وفاقی وزراء شرکت کریں گے، اجلاس میں کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلہ پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں 6 بجلی سپلائی کمپنیوں کے بورڈ ازسرنو تشکیل کا فیصلہ بھی ہو گا۔ 6 کمپنیوں فیسکو، ہیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو کے نئے بورڈ کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے کی منظوری دے گی۔۔ پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ممنوعہ بور کے اسلحہ و بارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی اور تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشنل اسٹیٹمننٹس کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ہاؤس بلڈنگ فننانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے ڈینٹسٹری کوٹہ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں