نوازشریف کو جنوری کے آخر تک واپس بھیجنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھ دیا ، امید ہے نوازشریف کو جنوری کے آخر تک واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا ، اسحاق ڈار نے تو بے شرمی اور ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کی

ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ بڑی طاقتیں لوٹی ہوئی رقم اور لٹیروں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دیں ، پاکستان سے پیسے لوٹ کر لندن میں سرمایہ کاری سے برطانوی حکومت کی بھی سبکی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سسٹم سے باہر ہیں صرف اس لئے وہ تصادم چاہتے ہیں اور 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنے کو تیار ہیں ، یہ چاہتے ہیں لاشیں گریں لوگ زخمی ہوں ، تشدد ہو جس سے ان کی سیاست کو فائدہ پہنچے جب کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے جلسے کسی بھی حکومت کیلئے مشکل مرحلہ ہے کیوں کہ حکومت ایک طرف پابندیاں نہیں لگانا چاہتی تو دوسری طرف کورونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ، حزب اختلاف کو جلسے جلوس سے روکیں گے تو میڈیا پر تصادم کے مناظر چلتے ہیں ، اپوزیشن کی غیر ذمہ داری کا سامنا پنجاب حکومت اور وفاق کو کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ خود پاکستان واپس آئیں اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک میں حصہ لیں ، ہم آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں اور بات چیت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمیں سیاست کرنی ہے اور سیاست میں کبھی سخت لائن نہیں لی جاتی جو کہ مریم نواز کی طرف سے مسلسل اپنائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close