لاہور( این این آئی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہور داخل ہونے والے ناقص دودھ کی فروخت۔ 2لاکھ 97ہزار827 لٹر دودھ کی چیکنگ کی جس میں سے15ہزار280لٹر ناقص دودھ کی فروخت تلف کر دیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق دیگر کاروائیوں میں 2 فوڈ پوائنٹس سیل۔ایک کی پروڈکشن بند،3کوبھاری جرمانے عائد
کر دئیے گئے۔سگیاں روڈ پر چیکنگ کے دوران ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر حمزہ پان شاپ کو سیل کردیا۔جبکہ گٹکا کے 1678 ساشے، ون ٹو ون گٹکا کے 1129 ساشے تلف کر دئیے گئے۔نشترکالونی میں ملک کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ای پی او جاری کردیا گیا۔چیکنگ کے دوران کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور لائسنس کی عدم دستیابی پائی گئی۔۔۔۔
ناقص دودھ کی فروخت کے بارے میں مزید
وہاڑی(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیری سیفٹی ٹیم نے جعلی دودھ تیارکرنے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کر 10ہزارلٹر مضرصحت دودھ تلف کردیا۔پولیس کی۔ تعاون سے اڈہ شاہ جنید کے قریب نیوبابافرید ملک کولیکشن سنٹرپرکارروائی کی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق اطلاع ملی کہ مذکورہ فیکٹری میں
مضرصحت جعلی دودھ تیارکیاجارہاہے جس پرکاروائی کی گئی توڈیری یونٹ میں ملاوٹی اجزا سے مصنوعی دودھ تیارکیاجارہاتھااورچیکنگ کے دوران کیمیکل ڈرمزاورملک پاڈروافرمقدارمیں پایاگیاجبکہ لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں خشک پاڈر،یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی کارروائی کے دوران 10ہزارلٹرجعلی دودھ موقع پرتلف کردیاگیاجبکہ موقع سے9 کیمیکل ڈرمز،2چلرز،ٹینکر،جنریٹراوردیگرسامان ضبط کرلیاگیانام نہادکولیکشن سنٹرسیل کرکے مالکان کے خلاف تھانہ گگومیں مقدمہ درج کروادیاگیاڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کاکہناہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کااستعمال بچوں اوربڑوں میں ہڈیوں کی کمزوری کاباعث بنتاہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ عوام جعلی دودھ تیارکرنے والوں کی نشاندہی کرکے اس ناسورکے خلاف ہماراساتھ دیں تاکہ خوراک کے نام پرزہربیچنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں