لاہور( این این آئی)لاہوریوں کے لیے بڑی خبر۔ پنجاب حکومت نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور سے ملحقہ پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ 120 کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے اس ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی جائے گی۔بتایا گیا۔ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فزیبلٹی رپورٹ تیار
کرنے کی ہدایت کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہوریوں کے لیے بڑی خبر یہ نیا ہسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا۔ جس میں مختلف شعبوں میں جدید سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ہسپتال میں تمام امراض کا علاج ہوگا ۔اور اس کے لیے بہترین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔۔۔۔
لاہوریوں کے لیے بڑی خبر – ارفع کریم
ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔ لیکن مائیکرو سافٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑ گئیں۔
جنوری 2012ء میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ارفع کے نام پر ڈاک کا۔ یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ جبکہ پنجاب حکومت نے ان کے نام سے لاہور میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کیا ہے۔
شوخ چنچل اور اپنی زندگی کھل کر جینے والی ارفع آج ہم میں نہیں ہے۔ مگر ارفع کی طرح دیگر کئی کم عمر مائیکروسافٹ پروفیشنلز اس کا مشن جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔ ارفع کریم رندھاوا ایک پھول تھا۔ جو مرجھا گیا۔ مگر اس کی خوشبو آج بھی دل و دماغ پر مہک رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں