احساس کفالت مراکز پر کٹوتی کی شکایات بدستور جاری، بدانتظامی کی وجہ سے مستحقین پریشانی کا شکار

سجاول (این این آئی) ضلع بھرمیں احساس کفالت مراکز پر کٹوتی کی شکایات بدستور جاری ہیں جب کہ بدانتظامی کی وجہ سے مستحقین پریشانی کا شکارہیں ان کے لئے کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے، احساس کفالت پروگرام کے متعلقہ افسران کی جانب سے کسی قسم کے انتظامات نہیں نظرآرہے ہیں جبکہ

افسران ہی غائب ہیں، ادھر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کوروناایس او پی پر کوئی عمل نہیں ہورہاہے، دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے صرف ایک بیان جاری کیاگیاہے جس میں اے ڈی سی سجاول ریاض لغاری نے کہاہے کہ مستحقین سے کٹوتی کا نوٹس لیاگیاہے اس ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاہم مزید کسی کاروائی کا اعلان نہیں کیاگیاہے ، دوسری جانب حبیب بینک کے اے ٹی ایم پر رش کی وجہ سے بھی روڈ بلاک ہوجاتاہے تاہم مستحقین کی سہولت کے لئے بنک نے کوئی علیحدہ کائونٹریاسہولت فراہم نہیں کی ہے، اے ٹی ایم پر دلال مستحقین سے رقم بٹور رہے ہیں، مستحقین کو دئے گئے کارڈصرف حبیب بینک اے ٹی ایم کے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close