پی ٹی آئی کارکنوں نےبغاوت کر دی کس شہر میں پی ٹی آئی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی؟ ورکروں نے کس لیڈر کے زندہ باد کے بلند کردیئے؟

ٹنڈوالہ یار(این این آئی)ٹنڈوالہ یار میں پی ٹی آئی ورکروں میں بغاوت پیدا ہوگئی۔ پی ٹی آئی دو حصوں میں تقسیم ، ورکروں نے گو علی پلھ گو نعرے بلند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں پی ٹی آئی کے اہم عہدیداروں نے مبینہ طور پر الگ گروپ بنانے کے بعد علی پلھ اور علی جونیجو کے خلاف تحریک شروع

کردی ہے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کے ضلعی صدر لالا عامر اعوان ، جنرل سیکریٹری لیبر ونگ جمیل مری، ضلعی صدر لیبر ونگ شاکر خانزادہ ،محمد علی قائم خانی، لالا عبدالقادر ،اظہر شاہ، عادل کھوسو و دیگر نے کہا کہ علی پلھ نے ٹنڈوالہ یار میں پارٹی کو تباہ کردیا یے ،ذاتی ملازمین کو پارٹی کے عہدے دیکر نظریاتی کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا یے احتجاج کرنیوالوں کا کہنا تھا کہ علی جونیجو نامی گورنر کا مشیر یے جسے غیر قانونی طریقے سے مقرر کیا گیا یے اور گورنر ہائوس میں بیٹھ کر معاملات چلارہا ہے وہ علی پلھ سے مل کر پارٹی کو تباہ کر رہا ہے رہنمائوں کے مطابق ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہیگی جب تک علی پلھ کو ہٹایا نہیں جاتا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close