واپڈا میں والدین کے کوٹے پر بھرتی بچوں کی عیاشی ہو گئی، واپڈا ملازمین کے بچوں کو ریگولر کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے

حیدرآباد(این این آئی)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹری انرجی اور ایم ڈی پیپکو سے واپڈ ا سی بی اے یونین نے ملاقات میں یہ فیصلہ منظور کرایا ہے کہ محکمہ بجلی میں کام کرنے والے تمام کنٹریکٹ پر کام کرنے والے واپڈا ملازمین کے بچوں کو ریگولر

کرانے کے احکامات جاری کرادیئے ہیں جبکہ ادارے میں ٹرانسفر بدلی پر جو پابندی عائد تھی اسکا خاتمہ بھی کرادیا گیا تاکہ نا صرف ملازمین اپنے گھروں کے نزدیک تعینات ہوسکیں بلکہ خالی جگہوں کو بھی بیلنس کیا جاسکے، اس کے علاوہ جی ایل آئی کے التواء کیسوں کو حل کرانے کیلئے لاہور سے خصوصی طور پر حیدرآباد افسرانوں کو بلا کر اسکے التواء میں حائل رکاوٹوںکو دور کرارہے ہیں۔وہ لیبر ہال حیدرآباد میں حیسکو کے تمام ڈویژنل زونل چیئرمین/سیکریٹری جو حیدرآباد کے علاوہ کوٹری ، سیہون ، ٹھٹھہ ،بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص ، ڈگری ، عمر کوٹ، نواب شاہ، سانگھڑ، ٹنڈو آدم و ویگر علاقوں سے آئے عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، ریحان اقبال قائم خانی، عبدالوحید پٹھان ودیگر یونین عہد یدار بھی موجود تھے۔ عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ یونین نے پہلے مرحلے میں ان کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکرایا جو براہ راست ادارے میں بھرتی ہوئے تھے اب دوسرے مرحلے میں ان کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرایا جارہا ہے جو ملازمین کے بچوں کے کوٹے میں بھرتی ہوئے تھے ہم نے انکو ریگولر کرانے کیلئے وفاقی سیکریٹری انرجی اور ایم ڈی پیپکو سے باقاعدہ مذاکرات کے بعد احکامات صادر کرادیئے ہیں تاکہ تمام کنٹریکٹ ملازمین جو محکمہ بجلی میں کام کررہے ہیں مستقل ہوسکیں، اسکے علاوہ ٹرانسفر بدلی پر عائد پابندی کا خاتمہ بھی یونین نے کرادیا ہے تاکہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے گھروں کے نزدیک دفاتر میں تعینات ہوسکیں اور خالی جگہوں کو بیلنس کرسکیں لہذا اب آپ عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ تمام کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے کاغذات کو فوری مکمل کراکے ہیڈ کوارٹرز پہنچائیں تاکہ ان کے احکامات جاری ہوسکیں، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے کہاہے کہ یونین نے بیوائوں کیلئے مختص فنڈ جو گروپ لائف انشورنس سے دلایا جاتا ہے اس میں موجود پیچیدگیوں ، خامیوں اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے لاہور واپڈا ہائوس سے اشرف صاحب بجٹ اکائونٹس آفیسر کو خصوصی طور پر حیدرآباد بلایا تاکہ بیوائوں کی رکی ہوئی ادائیگیاں جلد سے ممکن ہوسکے اسکے علاوہ یونین بہت سے دیگر مسائل کوڈ19-، گاڑیوں کی کمی ، ملازمین کی قلت کو بھی حل کرانے کیلئے مسلسل عمل پیرا ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close