ن لیگ خود نواز شریف کو واپس آنے کا کہے گی،لیکن کب؟ محمد زبیر نےشرط کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب انصاف کے تقاضے پورے ہونگے تو پارٹی خود نواز شریف کو واپس آنے کا کہے گی، ہم اپنے مقصد میں اب تک کامیاب ہوئے ہیں آئندہ بھی ہونگے ، استعفوں کے معاملے پر ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا ،پی ڈی ایم

میں شامل تمام جماعتوں کی مشاورت سے استعفوں کا فیصلہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو تمام صوبوں میں پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ استعفوں کے معاملے پر ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا ۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی مشاورت سے استعفوں کا فیصلہ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقصد میں اب تک کامیاب ہوئے ہیں آئندہ بھی کامیاب ہونگے۔ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کمزور ہے اور ڈھائی ماہ میں مزید کمزور ہوگئی ہے۔ عوام 2014ء میں حکومت سے مطمئن تھے ، 2014ء کے دھرنے کے وقت معیشت مستحکم تھی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ڈر اور خوف سے لندن میں نہیں ہیں، نواز شریف کیساتھ قانونی طور پر بہت نا انصافی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب انصاف کے تقاضے پورے ہونگے تو پارٹی خود نواز شریف کو واپس آنے کا کہے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close