ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ایک سال سے زائد التوا کا شکار ٹریک اینڈ ٹریس منصوبہ کے اجرا ءکا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)ایک سال سے زائد التوا کا شکار ٹریک اینڈ ٹریس منصوبہ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا ،ٹیکس چوری کی روک تھام اور مانیٹرنگ کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا 30 جون 2021 تک اجرا ہو گا۔ ایف بی کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس مانیٹرنگ کے پانچ سالہ لائیسنس کیلئے 19 دسمبر کو بولی لگائی جائے

گی، پانچ سالہ لائیسنس اجرا کیلئے توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق اس نظام سے تمباکو، سیمنٹ، چینی اور کھاد کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سگریٹ کی صنعت میں سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سے ریونیو کے نقصان کو کم کیا جا سکے گا، سسٹم سے انسانی عمل دخل کم، ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی جلد ممکن ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close