ارشد ملک دنیا سے جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے، مریم نواز کا ٹویٹ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی وفات پر مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ارشد ملک دنیا سے جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سابق جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں

ہم سب کو جانا ہے لیکن اللہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے۔مریم نے کہاکہ سابق جج بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل اور استعمال کیا۔انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ارشد ملک کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار و طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں، مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اللہ ظالم کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا نظام ہے، ظالم برباد ہو کر رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close