اب تبادلہ نہیں ہوگا، کرپٹ افسر نوکری سے جائے گا ، وزیراعظم عمران کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سول سرونٹس کیلئے اصلاحات بھی لا رہے ہیں اور اب تبادلہ نہیں ہوگا بلکہ کرپٹ افسر نوکری سے جائے گا۔جمعہ کووزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے متعلق خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا

کہ عوام کی خدمت کرنا حکومت کا فرض ہے، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک طرح نہیں چل رہا، ہم نئی طرز کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لائے ہیں جس سے نچلی سطح پر فنڈز جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی، نیا لوکل گورنمنٹ نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی، اوورسیز پاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل کا بھرپور استعمال کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ اورپنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) یا تھانے دار تنگ کرے، لوگ سٹیزن پورٹل پرشکایت کریں، ہم سٹیزن پورٹل کومزیدبہتراور مضبوط کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ سول سرونٹس کیلئے اصلاحات بھی لارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا وجزا دیناآسان ہوجائے گا، اب تبادلہ نہیں ہوگا، کرپٹ افسر نوکری سے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل سے عوام کے اختیارات بڑھیں گے، بیوروکریسی کے معیار اوپر جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close