اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ حکومت نئی نسل کی تعلیم وتربیت کےلیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو سکول اور ایجوکیشن پورٹل ایپ کا افتتاح کر دیا۔وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے،یکساں نصاب تعلیم سے ہمیں ایک قوم بننے میں مدد ملے گی ، یکساں نصاب تعلیم کانفاذکسی انقلاب سےکم نہیں ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم تعلیم یافتہ والدین کوفاصلاتی نظام تعلیم سمجھنےمیں مشکلات ہیں اس لیے فاصلاتی تعلیم کےمقاصدکےحصول کے لیےتعلیم تربیت یافتہ اساتذہ بہت ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرانےدورمیں دینی مدارس میں سکھ اورہندوتعلیم حاصل کرتےتھے، مختلف نصاب معاشرے میں تفریق پیدا کرتے ہیں۔حکومت نئی نسل کی تربیت کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ انہوں نے شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی فنڈز چاہئیں لیں لیکن اسلام آباد کو تعلیمی ماڈل بنایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں