اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور علماء کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورو نا ایس پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔نورالحق قادری نے وزیراعظم سے علماء مشائخ کونسل کی تنظیم نو پر بھی مشاورت کی۔دوسری جانب مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے کورونا خطرات کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں سے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ مفتی اقبال چشتی کی تقریر علماء نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات کے بارے میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والی گورنرز اور علماء کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں علماء سمیت سب اس بات پر متفق تھے کہ موجودہ حالات میں سیاسی جلسوں سمیت کوئی بڑا اجتماع کورونا کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک ہوگا۔ہم نے اپوزیشن کے جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ ضرور کیا ہے مگر اب پوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ ورنہ کورو نا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔مفتی اقبال چشتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں۔ ان کا کورونا کے معاملے پر سیاست کرنا درست نہیں۔اپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں وہ جلسوں سے گریز کرتے ہوئے لاہور میں جلسہ نہ کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں