لاہور( این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.23 فیصد کمی ہوئی ،17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 13کی قیمتوں میںکمی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈے، چکن، ایل پی جی
اور آگ جلانے والی لکڑی مہنگی ہوگئی ۔چکن 22 روپے 78 پیسے فی کلو اور انڈے 5 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔ملک میں اس وقت انڈے کی قیمت فی درجن 182 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلواستعمال کا سلنڈر 4 روپے 16 پیسے مہنگا ہو گیا ۔ آگ کے لیے استعمال کی جانے والی لکڑی قیمت میں سات روپے 67 پیسے فی من کا اضافہ ہوا ۔گھی کی فی کلو قیمت میں 2.64 روپے اوردہی کی قیمت میں 1.07 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، تازہ دودھ ، پائوڈر دودھ اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.23 فیصد کمی ہوئی ہے اور 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، پیاز، آلو، لہسن،چینی، آٹا اور لہسن کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ دال چنا، دال مسور اور گوشت کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں