پشاور (آئی این پی ) کے پی اسمبلی میں اسکول بیگز لمی ٹیشن آف ویٹ بل 2020 ایوان میں پیش کر دیا گیا، یہ بل آج اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ خیبر پختون خوا میں اسکول بیگ کا وزن مقرر کرنے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں جو بل پیش کیا گیا ہے
اسے اسکول بیگز لمی ٹیشن آف ویٹ بل 2020 کا نام دیا گیا ہے، یہ بل صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے ایوان میں پیش کیا۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت ہر کلاس کے لیے بیگ کے الگ الگ وزن کا تعین کیا گیا ہے، مجوزہ بل کے مطابق جماعت اول کے بچوں کے لیے بیگ کا وزن 2.4 کلوگرام ہوگا۔ بل کے مطابق جماعت دوئم کے لیے بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن 2.6 کلوگرام اور تیسری جماعت کے لیے 3 کلوگرام وزن مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ہائی سیکنڈری کے طلبہ کے لیے بیگ کا وزن 7 کلوگرام تک ہوگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے اسکول بیگ کا وزن مقررہ مقدار سے زائد ہوگا تو سرکاری اسکول پرنسپلز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، جب کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں