جج ارشد ملک کرونا وائرس کی بیماری کے باعث کتنے دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے ؟ افسوسناک تفصیلات

راولپنڈی(پی این آئی )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کرگئے، سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264، بلوچستان میں 17 ہزار 333، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692، اسلام آباد میں 31 ہزار 639 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 166 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 627 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 115، سندھ میں 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 389، اسلام آباد میں 332، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 174 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close