اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پالیسی کے تحت خصوصی افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے
20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے ، جس کے تحت خصوصی افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے ، پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔دوسری طرف عمر کوٹ میں احساس کفالت پروگرام میں مبینہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام مراکز میں حکومتی امداد لینے والی نادار اور مستحق خواتین نے 500 روپے فی کس کٹوتی پر احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں شامل ایک خاتون نے پیسے دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے 500 روپے کاٹے گئے ہیں، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ زبردستی 500 روپے کاٹ کر ساڑھے گیارہ ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ احتجاج میں شریک خاتون نے بتایا کہ منتیں کرنے پر پوری رقم فراہم نہیں کی جا رہی، بلکہ ساڑھے 11ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد گلے میں پاکستان تحریک انصاف کا کارڈ ڈالے احساس کفالت مراکز میں کچھ افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں نے کئی سوالات کھڑے اُٹھا دئے ہیں ، لیکن دوسری جانب حکام نے دعویٰ کیا کہ ان افراد کو پولیس کی مدد سے باہر نکال دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی ایک خاتون ورکر کا کہنا تھا کہ ہماری یہاں ذمہ داری ہے کہ پیسے واپس یا کٹوتی نہیں کرنی ، ہماری ڈیوٹی ببلی رند نے لگائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے احساس کفالت پروگرام کے ضلع انچارج خدا بخش مہر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس سے غیرذمہ دار افراد کی موجودگی کی شکایت کی جس پر ان افراد کو احساس کفالت مراکز سے باہر نکال دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں