لیسکو نے میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پرکتنے کروڑ روپے کاپہلا بجلی کا بل جاری کر دیا؟ مکمل لوڈ پر بجلی کا کتنا بل آئے گا؟

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا، کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونیوالی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔آپریشنل ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین نے کروڑوں روپے کی بجلی استعمال کی ، سنگھ پورہ

سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس ،ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی، دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا، لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لے کر بجلی کا بل جاری کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی تاہم مکمل لوڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چالیس لاکھ یونٹس کے قریب بجلی استعمال ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close