حکومت گرانے کی کوششوں میں تیزی آگئی، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کا ایک ہفتے میں چوتھی مرتبہ رابطہ، کیا فیصلہ ہوا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان ایک ہفتے میں چوتھی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان

ٹیلی فونک رابطے میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ موجودہ سیاسی صرتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف اور آصف زرداری نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چوتھی مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے لاہور جلسہ کامیاب بنانے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما لاہور میں موجود ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے مختلف کارنر میٹنگز بھی منعقد کرنا شروع کردی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close